the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
گلبرگہ یادگیر اضلاع میں 5بلدی اداروں کے درجہ میں ترقی:قمرالاسلام
گلبرگہ19؍جولائی ( اعتماد نیوز): گلبرگہ میں 200ایکر کے رقبہ اراضی میں تور پارک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ یہ بات آج یہاں گلبرگہ ضلع کے نگران وزیر الحاج قمرالاسلام وزیر بلدی نظم ونسق پبلک انٹر پرائزس وقف واقلیتی بہبود حکومت کرناٹک چیرمن حیدرآباد کرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ نے بتائی ۔ وہ آج سہ پہر ایوان شاہی گلبرگہ میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کر رہے تھے ۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ 200کروڑ روپیوں کے صرفہ سے تور پارک کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ مرکزی حکومت کے اشتراک سے انٹی گریٹیڈ تور اگری بزنس سنٹر INTAC-Gکے نام سے قائم کئے جانے والے تور پارک کے لئے کے آئی ڈی بی کو 200ایکر اراضی مہیا کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔تور پارک کے قیام کے لئے الند روڈ سے سلطانپور کے درمیان اراضی کی فراہمی موزوں رہے گی ۔الحاج قمرالاسلام نے بتایا کہ مرکزی حکومت تور پارک کے قیام کے لئے70فیصد مالی امداد مہیا کریگی جبکہ 20فیصد ریاستی حکومت اور10فیصد اے پی ایم سی گلبرگہ امداد فراہم کریگی۔ الحاج قمرالاسلام نے بتایا کہ گلبرگہ میں تور پارک کے قیام کا منصوبہ ایک عرصہ سے زیر التواء تھا ، اے پی ایم سی صدر سیون اپا پاٹل و ممبران سبھاش مٹھ پتی، شرنو گودی نے اُن سے ملاقات کرتے ہوئے تور پارک کے قیام کے لئے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرنے کی درخواست کی ۔ الحاج قمرالاسلام نے بتایا کہ اُنہوں نے اس مسئلہ کو فوری چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا سے رجوع کیا ، گلبرگہ ضلع کے ارکان اسمبلی مالکیہ گتہ دار ، ڈاکٹر اومیش جادھو، امرناتھ پاٹل کے ہمراہ اُنہوں نے چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے اراضی مہیا کرنے کی درخواست کی ۔ چیف منسٹر سدرامیا نے اُسی وقت کے آئی ڈی بی عہدیدران کو طلب کر کے گلبرگہ میں تور پارک کے قیام کے لئے درکار 200ایکر اراضی فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ چیف منسٹر نے گلبرگہ میں تور پارک کے قیام کے لئے ریاستی حکومت کے حصہ کی 20فیصد امداد کی فراہمی کو منظوری دی ۔ الحاج قمرالاسلام نے مزید بتایا کہ گلبرگہ ضلع



تور کی فصل کے لئے سارے ملک میں شہرت رکھتا ہے ۔ اور گلبرگہ کو تور کی کان کہا جاتا ہے ۔ تور پارک کے قیام سے گلبرگہ کے تور کی کاشت کرنے والے کسانوں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچیں گے ۔ تور پارک میں 60کروڑ روپیوں کے صرفہ سے انفراسٹکچر مہیا کیاجارہا ہے ۔اور100کروڑ روپئے تور پارک کو عصری سہولیات سے آراستہ کرنے اور 40کروڑ روپئے اراضی کے حصول پر خرچ کئے جائیں گے ۔ تور پارک میں تور کو دال میں تبدیل کرنے ، اچھی قیمت آنے تک محفوظ رکھنے کے لئے گودام ، کولڈ اسٹوریج کی سہولت بھی مہیا کروائی جارہی ہے ۔ اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو کسان اپنی تور کو دال بنانے کے لئے دال ملوں پر انحصار کرتے ہیں اُنہیں تور پارک میں نہایت رعایتی دام میں تور کی دال بنا کر دی جائیگی۔ الحاج قمرالاسلام نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تور پارک کے قیام سے گلبرگہ کے دال ملوں کو کوئی فرق نہیں پڑیگا، تور پارک کے قیام سے تور کی دال کو زبردست مارکیٹنگ حاصل ہوگی، الحاج قمرالاسلام نے مزید کہا کہ گلبرگہ میں تور پارک کے قیام کے لئے اُن کی کوششیں ثمر آور ہونے پر اُنہیں بے انتہا خوشی ہورہی ہے ، اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ تور پارک کے قیام کی کارروائی اندرون ایک سال مکمل کر لی جائیگی۔ الحاج قمرالاسلام نے وزیر بلدی نظم و نسق کی حیثیت سے بتایا کہ گلبرگہ اور یادگیر اضلاع میں 5ٹاؤن میونسپل کونسلس اور ٹاؤن پنچایتوں کو ترقی دی گئی ہے ۔ یادگیر ضلع کے شاہ پور، شوراپور ٹاؤن میونسپل کونسلس کو سٹی میونسپالیٹیز کا درجہ دیا گیا ہے ، جبکہ گلبرگہ ضلع میں افضل پور ، جیورگی، چنچولی، ٹاؤن پنچایتوں کو ٹاؤن میونسپل کونسل کا درجہ دیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جاریہ سال ریاست میں3سٹی میونسپالٹیز کو مونسپل کارپوریشنس ،10ٹاؤن میونسپل کونسلس کو سٹی میونسپالیٹیز اور 6ٹاؤن پنچایت کو ٹاؤن میونسپل کونسلس کا درجہ دیا گیا ہے ۔ اخباری کانفرنس میں بھیم ریڈی پاٹل کارپوریٹر، سیون اپا پاٹل چیرمن اے پی ایم سی گلبرگہ، سبھاش مٹھ پتی ،شرنو گودی ممبران اے پی ایم سی موجود تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.